مردان میں ایک اور پولیس کانسٹیبل ٹارگٹ کلرز کا نشانہ بن گیا، پولیس اہلکار کو ڈیوٹی پر جانے کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق جیل پولیس اہلکار ابوالحسن ڈیوٹی پر سینٹرل جیل جارہا تھا راستے میں گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار موقع پرجاں بحق ہوگیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں، لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کردیا۔ واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔