سینیٹر فیصل واوڈا نے سماء نیوز کے پروگرام ’ ریڈ لائن ود طلعت ‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کئی عرصہ قبل پی ٹی آئی میں دھڑے بندی کا بتایا تھا، حماد اظہر کی زندگی جلد روٹین میں آجائے گی ، اب پی ٹی آئی میں سکندر بننے کی ریس لگی ہوئی ہے، پاکستان اب ٹریک پر واپس آگیا ہے، پی ٹی آئی کی بیرون ملک سے فنڈنگ بند ہو گئی ہے، امریکی پاکستانی جو پی ٹی آئی کو فنڈنگ کرتے تھےآج تقریب کا حصہ تھے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ مئی میں پاکستان کیلئے بہت مثبت پہلوآرہے ہیں، اگلے ہفتے بہت بڑا ری ورسل آرہا ہے جو میز پر ہے، پیپلز پارٹی کی طرف سے کچھ بارگین ہو گی ، پی پی اور ن لیگ کے معاملات میں پاکستان کیلئے اچھی خبریں آرہی ہیں، قابل آرمی چیف کی قابلیت سے پاکستان کو فائدہ ہو رہا ہے، مائنز اینڈ منرلز بل کو کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا، بانی پی ٹی آئی کے تمام کارڈ اُلٹے ہو گئے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو نہ کچھ ملا ہے نہ کچھ ملے گا۔
سینیٹر کا کہناتھا کہ پس پردہ بھی بہت سی اچھی خبریں ہیں جو سامنےآئیں گی ، میں سینیٹر بن گیا کیسے بن گیا یہ سوال ہے اب اس کا جواب ڈھونڈتے رہیں، میں نہ فارم 47پر سینیٹر بنا نہ آرٹی ایس بیٹھا میرے پکے ووٹ ہیں، آرمی چیف جو کر رہے ہیں کاش کوئی ایسا جمہوری لیڈر ہوتا، اچھا لگے یا برا لگے چیف پرستی تو ہے، شہباز شریف اسمارٹ آدمی ہیں، یہ اسٹیبلش ڈیموکریسی ہے اس کو چلنے دیں، آرمی چیف نے کہا جتنی رکاوٹیں لائیں گے اس کو بلاسٹ کریں گے، انہوں نے کہا 15 سو سے 18 سو لوگ نہ پاکستان کا حصہ لے سکتے ہیں نہ جرات کر سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگلی ترمیم بھی ایسے ہی آئے گی اور ایسے ہی پاس ہو گی ، دل والے روڈ پر نکل رہے ہیں نہ فنڈ دے رہے ہیں،احتجاج کر رہے ہیں، ابھی تو مجھے بانی پی ٹی آئی جیل میں نظرآرہے ہیں، جن کے حوالے بانی نے پارٹی کر دی ہے وہ نفسیاتی لوگ ہیں۔