کراچی میں آج بھی موسم گرم رہے گا، شہر قائد میں سمندری ہوائیں بھی بحال ہیں، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم گرم رہے گا تاہم سمندری ہوائیں بھی بحال ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہے گا، آج (پیر کو) کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا، آج 10 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔