امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ سے ہالی ووڈ کی فلم انڈسٹری پر بھی قابل ذکر اثر پڑا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین امریکا پر جو جوابی ٹیرف عائد کیا ہے اس سے ہالی ووڈ فلمیں بھی محفوظ نہیں رہی ہیں۔
چین نے نہ صرف مزید ٹیرف عائد کیا ہے بلکہ ہالی ووڈ فلموں کی اپنے ملک درآمد کو بھی محدود کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے چین کی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن نے ایک سخت بیان جاری کیا ہے۔ جس سے ہالی ووڈ فلم میکرز میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ 30 سال سے زیادہ عرصے تک چین ہر سال 10 ہالی ووڈ فلموں کی اجازت دیتا آ رہا ہے تاہم اب یہ تعداد کم کردی جائے گی۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی چھیڑی گئی تجارتی جنگ کے دوران امریکا 145 فیصد جب کہ جواب چین 125 فیصد ٹیکس عائد کرچکا ہے۔