پاکستانی سٹیج، ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو کے انتقال کی خبر نے مداحوں اور فنکاروں میں غم کی لہر دوڑا دی ہے۔
جاوید کوڈو نے اپنے کیرئیر میں متعدد سٹیج ڈراموں، فلموں اور ٹی وی شوز میں اپنی شاندار اداکاری اور منفرد کامیڈی سے لاکھوں دلوں پر راج کیا۔
وہ اپنے برجستہ جملوں اور فطری انداز کی بدولت ناظرین کے چہروں پر ہنسی بکھیرنے میں ماہر تھے۔
جاوید کوڈو نے سٹیج ڈراموں میں اپنی منفرد طرزِ اداکاری سے شہرت حاصل کی جہاں ان کے کردار گھروں اور تھیٹروں میں موضوعِ گفتگو بنتے۔
انہوں نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ فنونِ لطیفہ کے فروغ کے لیے وقف کیا اور ہر عمر کے لوگوں کے لیے ایک عظیم تفریح کا باعث بنے۔
ان کے انتقال پر شوبز انڈسٹری کے فنکاروں اور مداحوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔