لاہور میں مالکان کے مبینہ تشدد سے 10 سالہ گھریلو ملازمہ جاں بحق ہوگئی، پولیس نے بچی پر تشدد کے الزام میں مالک میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کی تصدیق ہوگئی۔
لاہور کے علاقے ہنجروال میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ پیش آیا، 10 سالہ سونیا گزشتہ 3 ماہ سے فرخ بٹ کے گھر 8 ہزار روپے ماہوار پر ملازمت کر رہی تھی، جو مالکان کے تشدد سے جاں بحق ہوگئی۔
ورثاء نے الزام لگایا کہ مالک نے کال کر کے بچی کے بازو پر چوٹ لگنے کا بتایا۔
پولیس نے سونیا کے قتل کا مقدمہ درج کرکے فرخ بٹ اور اہلیہ نوشین کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی معائنے میں بچی کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات پائے گئے، مزید حقائق پوسٹ مارٹم اور ملزمان کے بیانات کے بعد سامنے آئیں گے۔