وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں مقیم افغان سیٹیزن کارڈز ہولڈرز کو واپس بھیجنےکی ڈیڈ لائن میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے طلال چوہدری نے کہا کہ پہلے مرحلے میں اُن افغانیوں کو واپس بھیجا گیا جن کے پاس دستاویزات نہیں تھیں اور اب افغان اے سی سی ہولڈرز کو بھیجا جا رہا ہےجبکہ جو لوگ اپنے ملک جا رہے ہیں وہ ویزہ لے کر دوبارہ آسکتے ہیں تاہم بغیر پاسپورٹ اب پاکستان میں رہنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور تمام غیر ملکیوں کے لیے ون ڈاکومنٹ رجیم کو فالو کرنا ہوگا۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی واپسی کی پالیسی پر کاربند ہیں، اے سی سی کارڈ ہولڈرز کی واپسی کیلئے ڈیڈ لائن میں کوئی توسیع نہں ہوگی۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اب تک 8 لاکھ 57 غیر قانونی مقیم اور اے سی سی کارڈ ہولڈرز کو واپس بھجوایا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی اور منشیات کا کہیں کہیں تعلق افغان شہریوں سے ملتا ہے۔