پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انضمام الحق پر لگے الزامات کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی بنا دی۔
اعلامیے کے مطابق کمیٹی معاملے کی تحقیقات کے بعد رپورٹ پیش کرے گی۔ پی سی بی نے چھان بین کے دوران چیف سلیکٹر انضمام الحق کی جانب سے رضاکارانہ استعفے کے فیصلے کو سراہا۔
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ انضمام الحق ہمارے ہیرو ہیں۔ آفس میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے ان سے ملاقات نہ ہوسکی۔ ملاقات کیلئے ہمیشہ دستیاب ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پلیئرز ایجنٹ کمپنی سے تعلق کا الزام میں چیف سلیکٹر انضمام الحق مستعفی ہوگئے تھے۔ سماء سے خصوصی گفتگو میں خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیا ۔ کہا الزامات لگانے والے اب ثبوت دیں۔
انضمام الحق نے الزامات کو مسترد کردیا کہا چیف سلیکٹر کا عہدہ جج جیسا ہوتا ہے بغیر تحقیقت کے الزام لگایا۔ ایسی باتیں کرنے والے ثابت کریں،30 سال پاکستان کیلئے کھیلا ہوں، بغیرتحقیق کے باتیں کرنے سے تکلیف ہوتی ہے۔ کہا وہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد پی سی بی کیساتھ بیٹھ کربات کریں گے۔