حکومت نے لاہور کے جناح اسپتال اور میو اسپتال کے شعبہ پیتھالوجی کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا، گرینڈ ہیلتھ الائنس نے دونوں اسپتالوں کی او پی ڈیز بند کرنے کا اعلان کردیا۔
صوبائی حکومت نے لاہور کے جناح اسپتال اور میو اسپتال کے شعبہ پیتھالوجی کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا۔
گرینڈ ہیلتھ الائنس نے دونوں اسپتالوں کی او پی ڈیز بند کرنے کا اعلان کردیا۔ صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر شعیب نیازی کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال اور میو اسپتال کی او پی ڈیز میں کل سے کام بند ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں اسپتالوں کی او پی ڈیز کو غیرمعینہ مدت تک بند رکھیں گے۔