سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس اور ای وی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کی برطانیہ میں منعقدہ آرٹیفیشنل انٹیلی جنس ( اے آئی ) سربراہی سمٹ میں شرکت متوقع ہے۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں رواں ہفتے اے آئی سربراہی سمٹ کا انعقاد ہوگا جس میں ایلون مسک کی شرکت متوقع ہے جبکہ برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ وہ سمٹ کے بعد مسک کے ساتھ انٹرویو بھی کریں گے۔
ایکس پر برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے اس حوالے سے ایک پوسٹ بھی کی۔
In conversation with @elonmusk
— Rishi Sunak (@RishiSunak) October 30, 2023
After the AI Safety Summit
Thursday night on @x pic.twitter.com/kFUyNdGD7i
بلیچلے پارک میں ہونے والی سمٹ میں مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اے آئی کے ماہرین اور عالمی رہنما اکھٹے ہوں گے۔
امریکی نائب صدر کملا ہیرس اور یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین بھی سمٹ میں شرکت کریں گی۔
رپورٹ کے مطابق اے آئی میں حالیہ پیشرفت کو انقلابی بلکہ خطرناک بھی قرار دیا گیا ہے اور یہاں تک کہ خود انسانیت کے لیے بھی یہ ایک ممکنہ خطرہ ہے جبکہ یہ بڑے پیمانے پر ملازمت کے نقصانات اور سپرچارج ڈس انفارمیشن کا باعث بن سکتی ہے۔
پیر کو امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے جس کے تحت مصنوعی ذہانت کے ڈویلپرز کو امریکی حکومت کے ساتھ حفاظتی نتائج کا اشتراک ضروری کرنا ہوگا۔
یاد رہے کہ مارچ میں ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت کے تجربات کو روکنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں مسک کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں اے آئی کی نگرانی کے لیے ایک ریگولیٹری ادارہ قائم ہونا چاہیے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ اس سے عوام کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے دیکھتے رہیں سماء نیوز لائیو