پنجاب پولیس کا دعویٰ ہےکہ لاہور سمیت مختلف شہروں سے 6 ہزار سے زائد افغان شہریوں کو ڈیپورٹ کیا جاچکا ہے جبکہ انخلا کے لیے مزید کارروائیاں جاری ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق پنجاب بھر سے 8 ہزار 227 افغان باشندوں کو ہولڈنگ سینٹرز پہنچایا گیا اور 6 ہزار 132 افغان شہریوں کو مختلف سرحدوں سے ڈیپورٹ کیا جاچکا ہے۔
لاہور میں 5 جبکہ صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سینٹرز قائم ہیں۔
اس حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ حساس ادارے اور وفاقی حکومت افغان باشندوں کی ڈی پورٹیشن مہم کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔