فیصل آباد میں ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ٹیکسٹائل ایشیا بین الاقوامی نمائش کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے ٹیکسٹائل ایشیا 2025 پاکستان کو ٹیکسٹائل انوویشن کا ایشیائی مرکز بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
نمائش میں چین، ترکی، جرمنی، جاپان، اٹلی، سوئٹزرلینڈ، کوریا، روس اور ملائیشیا سمیت بیشتر ممالک کے معزز مہمانوں نے شرکت کیں۔ نمائش کے ذریعے برآمدات میں تیزی اور صنعتی ترقی کو فروغ ہے۔
جدید مشینری، اسمارٹ فیبرکس اور پائیدار صنعتی حل کی فراہمی نمائش کا مرکزی حصہ رہا، ٹیکسٹائل ایشیا 2025 کو ٹیکسٹائل اور گارمنٹس مشینری سے متعلق سب سے بڑی اور مؤثر ترین نمائش قرار دیا جارہا ہے۔
ٹیکسٹائل ایشیا 2025 پاکستان کو ٹیکسٹائل انوویشن کا ایشیائی مرکز بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔