میانوالی کے علاقے مکڑوال میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں 10 خارجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
سی ٹی ڈی پنجاب اور پولیس نے میانوالی کے علاقے مکڑ وال میں دہشت گردوں کی موجودگی پر آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 10 خارجہ دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک شہری ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوا، علاقے میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اور سی ٹی ڈی کے تمام افسران و اہلکار مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
حکام کے مطابق ہلاک دہشت گرد بڑے پیمانے پر حملوں کی منصوبہ بندی کرچکے تھے، پوسٹ آپریشن تحقیقات کے بعد مزید حقائق سامنے لائے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو مکڑوال میں دس دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خوارجی دہشت گردوں کیخلاف شاندار کامیابی پر میانوالی پولیس کو شاباش، کہا پنجاب پولیس الرٹ ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر دم لیں گے۔
واضح رہے کہ کے پی اور پنجاب کے سرحدی علاقے میانوالی میں دہشت گردوں کی جانب سے چیک پوسٹ پر کئی بار حملے کئے گئے ہیں۔