پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق پی ایس ایل کرکٹ ٹیمز کی آمد و رفت کے باعث مختلف اوقات میں ایکسپریس ہائی وے، فیض اباد، کلب روڈ ، مری روڈ، فیصل ایونیو بند رہے گی۔ روٹ کے باعث ایکسپریس ہائی وے سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں کچھ دیر کے تعطل آئے گا۔
ایڈوائزری کے مطابق شہری ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں، بلیو ایریا کی جانب سفر کےلئے ایچ ایٹ انڈر پاس کا استعمال کیا جائے، ریڈ زون آنے اور جانے والی ٹریفک مارگلہ روڈ، جناح ایونیو اور تھرڈ روڈ کا استعمال کرے۔
شہری سیکٹر آئی اور ایچ کے لئے راولپنڈی پشاور روڈ آئی جی پی سے سروس روڈ کا استعمال کرے، ٹیمز کی آمد و رفت کے دوران ہیوی ٹریفک کا داخلہ اسلام آباد میں ممنوع ہے۔ مری روڈ سے سرینہ اور فیض آباد براستہ راول ڈیم دوران آمد و رفت بند رہے گی۔
شہریوں کی رہنمائی کے لیئے اسلام آباد ٹریفک پولیس مختلف مقامات پر موجود رہے گی، کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کے شہری 20 منٹ کا دورانیہ رکھ کر گھر سے نکلیں۔ سفر کے دوران کسی بھی پریشانی اور رہنمائی کے لئے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں۔