کراچی بار کے صدر عامر وڑائچ نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی ہوگئے۔
حکام کےمطابق کراچی بار کے صدر آئی آئی چندریگر روڈ پر نجی ریسٹورنٹ میں موجود تھے۔ نامعلوم ملزمان نے ان پر تشدد کیا۔
عامر وڑائچ کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ وکلا کی بڑی تعداد سول اسپتال پہنچی اور شدید نعرے لگائے۔
اسپتال انتظامیہ کےمطابق عامر وڑائچ کو سر، گردن اور سینے پر زخم آئے۔ وزیرداخلہ سندھ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔