برطانوی وزیر اعظم رشی سناک فاشزم کی راہ پر گامزن ہے۔ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے پر برطانوی عہدیدار پال برسٹو سرکاری عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔
برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کو لکھے گئے ایک خط میں پال بریسٹو نے کہا تھا کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی سے زندگیاں بچیں گی اور امداد ان لوگوں تک پہنچ سکے گی جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ برطرف کیے گئے پال بریسٹو کا تبصرہ اجتماعی ذمہ داری کے اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔ حکومت انسانی بنیادوں پر تعطل کی حمایت کرتی ہے لیکن مکمل جنگ بندی کی حمایت نہیں کرتی۔