سانگلہ ہل میں 25 سالہ لڑکی سے مبینہ اغواء کے بعد زیادتی کی گئی، لڑکی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سانگلہ ہل میں کلاک ٹاور چوک سے 25 سالہ لڑکی کو مبینہ اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق مدعی کا کہنا ہے کہ بیٹی سامان لینے گھر سے نکلی تھی، ملزمان اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔