فٹبال“ بیلن ڈی اور” ایوارڈ سرمنی میں فٹبال لیجنڈ لیونل میسی نے تاریخ رقم کر دی۔
ارجنٹائن فٹبال اسٹار ریکارڈ آٹھویں بار “بیلن ڈی اور” ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئے، میسی نے 2022-23 سیزن کا “بیلن ڈی اور“ ایوارڈ اپنے نام کیا، لیونل میسی نے اپنے حریف انگلش کلب منچسٹر سٹی کے اسٹار ارلنگ ہالینڈ کو شکست دے کر ایوارڈ جیتا۔
ارجنٹائن لیجنڈ لیونل میسی فٹبال کی تاریخ میں سب سے زیادہ “بیلن ڈی اور” ایوارڈ جیتے کا اعزاز رکھتے ہیں،“بیلن ڈی اور“فٹبال کا سب سے بڑا انفرادی ایوارڈ ہے۔
میسی مسلسل چار “بیلن ڈی اور” ایوارڈ جیتنے والے واحد کھلاڑی بھی ہیں،میسی اس سے قبل سال 2009، 2010، 2011، 2012، 2015، 2019 اور 2021 میں بھی یہ ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔
لیونل میسی تین مختلف دہائیوں میں “بیلن ڈی اور” ایوارڈ جیتنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں،ارجنٹینا نے سال 2022 میں لیونل میسی کی قیادت میں فیفا ورلڈکپ جیتا تھا
فٹبال لیجنڈ لیونل میسی فیفا ورلڈکپ 2022 کا پلیئر آف دی ٹورمنامنٹ ایوارڈ جیتنے میں بھی کامیاب رہے تھے،اس سے قبل میسی سال 2022 کے سپورٹس مین آف دی ائیر اور فیفا پلیئر آف دی ائیر کا ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔
لیونل میسی 2022-23 سیزن میں 32 گول اور 25 اسسٹ فراہم کرنے میں کامیاب رہے،“بیلن ڈی اور” ایوارڈ جیتنے کی فہرست میں کرسٹیانو رونالڈو کا دوسرا نمبر ہے،رونالڈو 5 ویں بار یہ ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔