صدر مملکت آصف علی زرداری کےخلاف نازیبا پوسٹ کرنے والے سب انسپکٹر کو عدالت نے رہا کر دیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کےخلاف نازیبا پوسٹ کرنے والے سب انسپکٹرابرارشاہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت پیش کیاگیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ کیس نہیں بنتا اور ملزم کی فوری رہائی کا حکم دے دیا ۔سب انسپکٹرابرارشاہ کوسکھن پولیس نے سیکشن تریسٹھ کے تحت گرفتار کیاتھا۔پولیس کے مطابق ابرار شاہ نے فیس بک پر دواپریل کو پوسٹ کی تھی جس میں صدرپاکستان آصف علی زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ لکھے گئے تھے۔ملزم کے خلاف مقدمہ سکھن تھانے کے ڈیوٹی افسر یعقوب کی مدعیت میں درج کیا گیاتھا۔