لاہور کے علاقے شالامار لنک روڈ پر کمپریسر دھماکے سے پھٹ گیا، واقعے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق شالامار لنک روڈ پر دکان میں اے سی کا کمپریسر پھٹ گیا، دھماکے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، امدادی کارروائیوں جاری ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
پولیس کی نفری بھی علاقے میں پہنچ گئی، دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔