وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے۔
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی روانگی کے موقع پر بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن اور دیگر اعلیٰ حکام نے انہیں منسک ایئرپورٹ پر پرتپاک رخصت کیااس موقع پر پاکستانی سفارت خانے کے افسران بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے کیا اور دورے کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا۔
شہباز شریف کا یہ دورہ بیلاروس اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانےکے حوالے سے اہم تھا دورے کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے اہم ملاقاتیں اور معاہدے ہوئے ہیں۔
وزیراعظم کے اس دورے کو خارجہ پالیسی کے میدان میں ایک مثبت پیش رفت ہے، جس سے پاکستان کے یوریشین خطے کے ساتھ تعلقات کو وسعت ملے گی۔