صدر مملکت کےمعالج ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ صدرآصف علی زرداری کانجی اسپتال میں علاج جاری ہے ان کی طبعیت میں بہتری آرہی ہے۔
صدرمملکت کےمعالج ڈاکٹرعاصم نے کہا کہ صدرمملکت کےخون کے ٹیسٹ کی رپورٹس بھی بہتری کے اشارے دے رہی ہے۔شعبہ انفیکشز ڈیزیز کے ماہرین روزانہ تین مرتبہ صدر آصف زرداری کا معائنہ کرتے ہیں۔صدر زرداری کو علاج کے لئے نوابشاہ سے کراچی منتقل کرنا اچھا فیصلہ تھا۔ امید ہے کہ کچھ دنوں میں اسپتال سے رخصت دے دی جائے گی، ملاقاتوں پر پابندی کرونا کے پیش نظر لگائی گئی ہے، صدر آصف زرداری کے اہل خانہ کو صحت سے متعلق مسلسل آگہی فراہم کی جا رہی ہے۔