محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ چند روز میں پارہ 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اپریل میں معمول سے زیادہ گرمی پڑے گی، ماہر موسمیات انجم ضیغم کہتے ہیں آئندہ چند دنوں میں شہر قائد کا پارہ 38 سے 40 ڈگری تک جائے گا۔ شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج دن کے اوقات میں موسم شدید گرم رہے گا، زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی بیسویں نمبر پر موجود ہے۔
دوسری جانب پنجاب میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرم اور خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے اور موسم کے خشک ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سےکم درجہ حرارت 19ڈگری جب کہ زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، تاہم آئندہ دو تین روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں، جس کی وجہ سے موسم گرم ہی رہے گا۔