عوام ملک میں امن و امان کےلئے پاک فوج کے کردار سے مطمئن ہیں اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ سیکیورٹی فورسز سے ملکر اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں عوام نے پاک فوج کے سنگ عید الفطر کی خوشیاں جوش و خروش سے منائی، پاک فوج کے مقامی کمانڈرز اور جوانوں نے عید کے موقع پر رزمک، کڑی شموزئی اور کھوئی بہارہ میں مقامی لوگوں میں مٹھائی اور بچوں میں کھلونے اور عیدی تقسیم کی۔
عوام نے پاک فوج کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے قومی پرچم ہاتھوں میں تھامے پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔
عید الفطر کے موقع پر مقامی عوام نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وہ امن کے لئے پاک فوج کے کردار سے مطمئن ہیں اور ان کے شانہ بشانہ قبائلی عوام بھی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔