سندھ حکومت کے افسر کے حوالے سے جاری عدالتی احکامات اورایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سفارش مہینوں سےعملدرآمد کی منتظرہےایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ امتیاز علی شاہ عہدے پر موجود ہیں۔
رپورٹس کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نےامتیازعلی شاہ سمیت پانچ افسران کی گریڈ 21 میں ترقی کوغیر قانونی قرار دیا تھا لیکن افسران میں امتیاز علی شاہ، مخدوم شکيل الزمان، دانش سعید، چراغ الدین بنگورو اورسعید احمد اعوان شامل ہیں۔
عدالت نے متعلقہ حکام سے ترقیوں کی منسوخی کا نوٹیفیکیشن بھی جمع کرانے کا حکم دیا تھافیصلے میں ان پانچوں افسران کی ترقیاں فوری واپس لینے کے احکامات جاری کئے تھے ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے امتیاز علی کی جگہ دوسرے افسر کی تعیناتی کا نوٹ بھی جاری کیا تھا۔
18ستمبرکو تبادلوں کےنوٹس کے باوجود امتیاز علی شاہ کو ہٹانے کا معاملہ تاحال زیر التوا ہے۔ عدالتی احکامات پرعمل درآمد نہ ہونے سے متعلق درخواست پر 27 اکتوبر کو سندھ ہائیکورٹ سے نوٹسز جاری ہوئے تھے چیف سیکرٹری سندھ سمیت ایم ڈی ایس ایس ڈب سمیت دیگر کوجاری نوٹسزمیں فریقین سے چار ہفتوں میں جواب طلب کیا ہے۔
ترقی پانے والے افسران میں امتیاز علی شاہ کا کہنا تھا کہ ترقی سے متعلق تمام امتحانات پاس کئے ہوئے ہیں،احکامات میرے متعلق نہیں۔
سندھ حکومت 5 سرکاری افسران کی ترقیوں کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر کئی ہفتوں سے عمل درآمد کرنے سے گریزاں ہے۔
DOC-20230626-WA0003 by Farhan Malik on Scribd
خیال رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے ان افسران کی خلاف قانون گریڈ 21 میں ترقیوں کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھاسندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس عدنان الريم میمن پر مشتمل بینچ نے ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ کے عہدے پر کام کرنے والے امتیاز علی شاہ مخدوم شکيل الزمان، دانش سعید چراغ الدین بنگورو اور سعید احمد اعوان کی گریڈ 21 میں ترقیوں کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔
6 جون کوسندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق مقابلے کے امتحان کے بغیر گریڈ 17 میں بھرتی افسران نے بعد ازاں 2 محکمانہ cuامتحانات بھی پاس نہیں کئے۔سندھ ہائیکورٹ نے فیصلے میں ان پانچوں افسران کی ترقیاں فوری واپس لینے کے احکامات جاری کئے تھے۔سندھ ہائی کورٹ کے ڈبل بینچ کی جانب سے چیف سیکرٹری سندھ کو احکامات پر 15 یوم میں رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کا کہا مگر اس پر تاحال عمل درآمد نہیں کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے دیکھتے رہیں سماء نیوز لائیو