واپڈا نے آبی ذخائر اور دریاؤں کی صورتحال کے اعدا د وشمار جاری کر دیئے۔
اعداد و شمار کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈلیول سے 31 فٹ اوپر ایک ہزار 81 فٹ پر آگئی اور قابل استعمال ذخیرہ ایک لاکھ 74 ہزار ایکڑ فٹ ہوگیا۔
چشمہ بیراج میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے چھ فٹ اوپر 638 فٹ تک پہنچ گئی اور یہاں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ایک لاکھ 38 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
تربیلا ڈیم میں پانی ڈید لیول سے آٹھ فٹ اوپر ایک ہزار 410 فٹ کی سطح پر ہے۔
تربیلا ڈیم میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ 86 ہزار ایکڑ فٹ ہوگیا اور ملک میں قابل استعمال پانی کا کل ذخیرہ 3 لاکھ 98 ہزار ایکڑ فٹ تک ہوگیا ہے۔