اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے مرکزی رہنما اعظم سواتی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
اعظم سواتی کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے اسپیکر اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کا کہنا تھا کہ جھوٹ پر مبنی بیانات کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتا اور اعظم سواتی کے لگائے الزامات بے بنیاد ہیں۔
بابر سلیم سواتی کا کہنا تھا کہ اپنا موقف اور حقائق بانی پی ٹی آئی کے سامنے پیش کرونگا۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن الزامات کے جواب میں پہلے ہی پارٹی کی احتساب کمیٹی کو دے چکا ہوں ، سیاست میں منافقت کا سہارا لینے والے کبھی سرخرو نہیں ہوتے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ہر حکم پر بلاتاخیر عمل کروں گا۔