پچھتر روپے مالیت کا کرنسی نوٹ عوام کیلئے درد سر بن گیا۔
دکانداروں اور ریسٹورنٹ مالکان نے 75 روپے والا کرنسی نوٹ لینے سے انکار کردیا، جس پر شہریوں نے شکایات کے انبار لگادیئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 75 روپے کا نوٹ دیگر نوٹوں اور سکوں کی طرح قانونی ہے، یہ یادگاری نوٹ ہے، خاص موقع کی مناسبت سے جاری کیا گیا۔ تمام بینک اور عوام اسے لین دین کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے اپنے یوم قیام کی مناسبت سے کرنسی نوٹ جاری کیا تھا، یادگاری نوٹ جولائی 2023 میں گورنر جمیل احمد کے دستخطوں سے جاری ہوا۔