اسلام آباد اور کراچی سے پاکستانی عازمین حج اس سال بھی روڈ ٹو مکہ منصوبے سے استفادہ حاصل کریں گے۔
وزارت مذہبی امور نے سول ایوی ایشن کو خط سعودی سفارتخانے کے مراسلے کے تسلسل میں ارسال کردیا ہے اور سعودی سفارتخانے کے خط میں روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے حوالے سے دونوں ائیرپورٹس پر مختلف انتظامات کا کہا گیا ہے۔
مراسلے کے مطابق اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت عازمین کی امیگریشن ہوگی۔
فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والوں کو روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت سہولتیں میسر ہوں گی اور عازمین کی امیگریشن سعودی عرب کے بجائے اسلام آباد اور کراچی ائیرپورٹ پر ہوگی۔
مراسلہ میں کہا گیا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی سعودی امیگریشن عملے کے لئے جگہ مختص کرے۔