فلسطین میں عید الفطر کے دوسرے روز بھی اسرائیلی فورسز نے اپنی بہیمانہ کارروائیاں جاری رکھیں اور غزہ پر حملوں میں شدت پیدا کر دی۔
فلسطینی حکام کے مطابق صیہونی فورسز کے تازہ حملوں میں بچوں سمیت 64 افراد شہید ہو گئے۔
غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جس نے عید کے موقع پر بھی فلسطینیوں کے لیے غم و الم کا سامان پیدا کر دیا۔
حکام نے بتایا کہ رفح کے قریب اسرائیلی فائرنگ کے ایک ہفتے بعد 14 لاشیں نکالی گئیں جن میں طبی عملے کے 8 ارکان، شہری دفاع کے 5 کارکن اور اقوام متحدہ کا ایک ملازم شامل ہے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔