عیدالفطر کے پہلے روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے نہ تو کوئی پارٹی رہنما، نہ فیملی ممبر اور نہ ہی کوئی وکیل اڈیالہ جیل پہنچا۔
جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کی فیملی کی جانب سے بھی کوئی فرد ملاقات کے لیے نہیں آیا اور عید کے موقع پر بانی پی ٹی آئی یا بشریٰ بی بی سے ملاقات کی کوئی درخواست بھی موصول نہیں ہوئی۔
تاہم، جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی فیملی نے عید کے دوسرے دن ملاقات کے لیے درخواست دی ہے۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ اب تک جیل حکام کی جانب سے اس درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
پارٹی ذرائع نے مزید کہا کہ کل عید کے دوسرے روز فیملی اور وکلاء کی ملاقات طے شدہ ضابطے کے مطابق ہوگی اور اس سلسلے میں فیملی ممبران اور وکلاء اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔