سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ بہتر ہوگا مائنس پلس سے باہر نکلیں، آج تک مائنس تو کوئی بھی نہیں ہوا۔
راولپنڈی کے لیاقت باغ میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا مزید کہنا تھا آج اللہ سے رو رو کے مانگا ہے کہ ملک کو اُس جگہ لے جا جہاں لوگ سکون سے جی سکیں ۔ ماؤں بہنوں کی عزتیں محفوظ ہوں۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ سب سے زیادہ بلوچستان کے حالات خراب ہیں جنہیں ٹھیک کرنا حکومت کا اولین فرض ہے ۔ بلوچستان ملکی ترقی کا دروازہ ہے ۔ اس دروازے کو جو بند کرنا چاہتے ہیں وہ ملک دشمن ہیں، سوشل میڈیا اس وقت کسی کے کہنے میں نہیں۔
اپوزیشن اتحاد سے متعلق سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے میرے ساتھ کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔