شہداء پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے چاند رات کے موقع پر پاک فوج کی جانب سے کوئٹہ گیریژن میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں شہداء کے ورثا، کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان اور دیگر اعلی عسکری حکام نے شرکت کی۔
کور کمانڈر نے شہداء کے ورثا سے ملاقات کی اور شہداء کے قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء تاریخ کے اوراق میں عوام کی خواہشات کا مظہر بن کر مملکت پاکستان کی سرحدوں کا اندرونی و بیرونی بھرپور دفاع کیا اور کٹھن حالات میں عوام کی قیمتی جانوں کو مقدم رکھ کر اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کیا۔
اس موقع پر شہداء کے ورثاء نے اپنے احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہمارے بیٹے پاکستان کے بقاء کے خاطر شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوئے۔