چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جوانوں کی عید کی اصل خوشی قوم کے دفاع کی ذمہ داری نبھانے میں ہے ۔ مبارک موقع ہمیں قومی ہیروز کی غیرمتزلزل بہادری اورعزم کی یاددلاتا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عیدالفطررمضان المبارک کےاختتام پر اتحاد، ہمدردی اور شکرگزاری کی علامت ہے۔ ہمارے جوانوں کی عید کی اصل خوشی قوم کےدفاع کی ذمہ داری نبھانے میں ہے۔ یہ جوان خاندان سے دورامن خوشحالی اورہم آہنگی کوفروغ دینےکیلئےکوشاں ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ مبارک موقع ہمیں قومی ہیروزکی غیرمتزلزل بہادری اورعزم کی یاد دلاتاہے۔ وہ بہادر مرد اور خواتین جو ہماری آزادی اورخودمختاری کی حفاظت کرتےہیں ۔ مسلح افواج ان بہادروں کی قربانیوں اوران کے خاندانوں کی قدر کرتی ہیں۔
مسلح افواج شہریوں سے محبت، احترام اور یکجہتی کیلئے متحد ہونے کی اپیل کرتی ہیں۔ یہ وہی اصول ہیں جو ہماری عظیم قوم ہونے کا اعتراف ہے۔