وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی بیماری کے باعث ان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔
وزیراعظم نے صدر مملکت کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ "اللہ تعالیٰ آپ کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے اور پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔"
اس رابطے کے دوران وزیراعظم نے صدر مملکت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے خیر خواہی کے جذبات کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کو علالت کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور کراچی میں کلفٹن کے نجی اسپتال میں وہ زیر علاج ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا رابطہ
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بھی صدر مملکت سے رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔
ایاز صادق نے صدر مملکت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے جلد صحتیابی کی دعا کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد صحت کاملہ عطاء کریں اور پوری قوم کی دعائیں آپکے ساتھ ہیں۔