تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیرکامران بنگش ایک مقدمے میں رہا ہوتے ہی دوسرے میں پھر گرفتار ہو گئے، کامران بنگش ڈی آئی خان پولیس کو مطلوب تھے۔
رپورٹس کے مطابق پشاورانسداد دہشت گردی کی عدالت نے مراد سعید کو پناہ دینے اور پولیس پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار کامران بنگش کی ضمانت دو لاکھ دو نفری میں منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔
مگر رہائی سے پہلے ہی ڈی آئی خان پولیس نے کامران بنگش کوسینٹرل جیل پشاورسے ایک بار پھر گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی خان تھانہ چھاؤنی میں درج مقدمے میں کامران بنگش پرلانگ مارچ کے دوران عوام کو اسلحہ ساتھ لے کر جانے اوراشتعال دلانے کا الزام ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزراء کامران بنگش اور انور زیب گرفتار
خیال رہے کہ کامران بنگش کے خلاف 9 اور 10 مئی واقعات سے متعلق مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں تاہم وہ مختلف کیسز میں ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرچکے ہیں۔ 17 اکتوبر کو پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی بار بار گرفتار پر برہمی کا اظہار کیا تھا جس پر آئی جی اور چیف سیکریٹری کے پی نے یقین دہانی کرائی تھی کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار نہیں کیا جائے گا اگر کوئی بات ہوگی تو عدالت سے رجوع کیا جائےگا تاہم آج پھر ایک رہنما کو گرفتار کرلیا گیا ہے
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے دیکھتے رہیں سماء نیوز لائیو