پاکستان میں شوال کا چاند آج نظر آنے کا امکان ہے تاہم کراچی میں بوہری برادری آج عیدالفطرمنارہی ہے۔
صدر میں بوہری جماعت خانے میں نمازعید ادا کی گئی ۔ ملک و قوم کی سالمیت اورامن و سلامتی کی دعائیں مانگی گئیں۔ بوہری جماعت خانے کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
دوسری جانب پشاور میں افغان باشندے اور خیبرپختونخوا کے ضم اضلاع کے عوام آج عیدالفطر منارہے ہیں۔ پشاور حیات آباد اورضم قبائلی اضلاع کے باشندوں نے نماز عیدالفطر ادا کی۔ خیبر، مہمند، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی اور جنوبی اضلاع میں بھی عید منائی جارہی ہے۔
نماز عید کے بعد امت مسلمہ کی ترقی ،استحکام اور اتحاد کے دعا بھی کی گئی۔ نماز کے اختتام پر لوگوں نے گلے مل کر ایک دوسرے کو مبارک باد دی، نوشہرہ ،چارسدہ ،مردان، ہری پور سمیت ضم قبائلی اضلاع میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے ۔