سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سیمت دیگر خلیجی ممالک میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔ غزہ میں فلسطینی شہری آگ اور بارود کی برسات میں عید منارہے ہیں۔ مشکل حالات میں بھی روایتی پکوان تیار کیے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عید میں بھی مظلوم فلسطینیوں پر بارود کی برسات میں عید منارہے ہیں۔ غزہ میں زندگی عذاب بن چکی ہے ۔ رمضان کی خوشی ہے نہ عید کی، کوئی تحفے نہیں، کوئی جشن نہیں ۔ ایک وقت کا کھانا مل جائے تو بڑی بات ہے۔
پناہ گزین کیمپ میں موجود لڑکی کے شکوے نے کلیجہ چیرڈالا ۔ کہتی ہیں ایک خاندان زندہ رہتا ہے تو دوسرا مر جاتا ہے ۔ کسی کا گھر تباہ تو کسی کا پورا خاندان اُجڑ گیا۔ ہم اس نہ ختم ہونے والے عذاب سے چھٹکارے کی آس لگائے بیٹھے ہیں ۔ بچے خوفزدہ ہیں ۔ وہ گھر سے باہر نہیں جاتے کہ کہیں بموں کی زد میں نہ آجائیں۔