خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں فریقین کے درمیان آٹھ ماہ کیلئے امن معاہدہ طے پاگیا۔
جرگہ ممبر حاجی کمال نے کہا ہے کہ امن معاہدہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کرم اشفاق احمد اور دیگر حکام موجود تھے جبکہ جرگہ میں فریقین کے عمائیدین ، فورسیز ، ضلعی انتظامیہ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈی سی اشفاق احمد نے کہا کہ عید کے موقع پر فریقین کے درمیان امن معاہدہ ہونے سے عید کی خوشیاں دوبالا ہوگئی ہیں جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں معاہدہ کوہاٹ کے تحت کاراوائی عمل میں لائی جائے گی۔
جرگہ ممبر حاجی اصغر کا کہنا تھا کہ روڈ کھولنے کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کے واقعات کے باعث چھ ماہ سے آمدورفت کے راستے بند ہیں ۔
کوہاٹ میں یکم جنوری کو امن معاہدہ ہونے کے باوجود آمدورفت کے راستے بند تھے۔