پاکستان اسٹاک ایکسچینج ساڑھے چھ سال کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی اور ہنڈریڈ انڈیکس میں پانچ سو چالیس پوائنٹس کا اضافے ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہنڈریڈ انڈیکس پانچ سو چالیس پوائنٹس اضافے سے اکیاون ہزار چارسوتیراسی پوائنٹس پر بند ہوا ۔
مئی دوہزارسترہ کے بعد آج پہلی بار اسٹاک مارکیٹ میں اکیاون ہزارپانچ سو پوائنٹس کے قریب کلوزنگ ہوئی ۔
آج مارکیٹ میں گیارہ عشاریہ چار ارب روپے مالیت کے اٹھائیس عشاریہ پانچ کروڑشیئرزکا لین دین ہوا ۔
کاروبار کے دوران آئل اینڈ گیس، اسٹیل، آٹو، ریفائنری اور بینکنگ سیکٹر کے شیئرز میں خریداری دیکھی گئی ۔