موسم گرم ہوتے ہی آبی ذخائر کی صورت حال بہتر ہونے لگی اور ایک ہفتے بعد تربیلا ڈیم اور چشمہ بیراج میں پانی کی سطح ڈیڈلیول سے دو دو فٹ اوپر آ گئی۔
تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح اب 1404 فٹ ، چشمہ بیراج میں بھی پانی کی سطح 640 فٹ ہو گئی ہے اور منگلا ڈیم میں بھی پانی کی سطح 4 فٹ بلند ، 1074 فٹ تک پہنچ گئی۔
ڈیمز میں قابل استعمال پانی کے ذخیرے میں 75 ہزار ایکٹر فٹ کا اضافہ ہوا اور ایک لاکھ 83 ایکٹر فٹ ہو گیا ہے۔
ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا میں پانی کی آمد 22 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 15 ہزار کیوسک ہے ۔
منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 27 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 15 ہزار کیوسک ہے جبکہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 45 ہزار اور اخراج 23 ہزار کیوسک ہے۔