لاہور پولیس کا دعویٰ ہے کہ عیدالفطر کی آمد کے پیش نظر شہر میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز تیز کردیے گئے ہیں اور تین ماہ کے دوران 3 ہزار سے زائد سرچ آپریشن میں 4 لاکھ سے زائد افراد کو چیک کیا جاچکا ہے۔
پولیس کے مطابق عید الفطر کی سکیورٹی کے پیش نظر کچی آبادیوں ، ہوٹلز اور سرایوں کے علاوہ حساس علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز مزید تیز کیے جائیں گے۔
رہائشیوں کے کوائف کی جانچ پڑتال معمول رہے گی ۔
پولیس کے مطابق رواں سال ایک لاکھ سینتالیس ہزار سے زائد گھروں کی چیکنگ کی گئی جبکہ چار لاکھ نواسی ہزار سے زائد افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی گئی ۔
سرچ آپریشن کے دوران 2481 افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی گئی۔