بلوچستان کےضلع مستونگ میں لک پاس کےمقام پر سرداراختر مینگل کے دھرنے کے قریب خود کش دھماکا ہوا ہے،جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
میڈیارپورٹس کےمطابق حملہ آور نےدھرنےمیں جانے کی کوشش کی،محافظوں اورکارکنوں کے روکنے پر حملہ آور نےقریب میدان میں خودکودھماکے سے اڑا لیا،حملہ آوراپنےساتھی کےساتھ موٹرسائیکل پر آیا تھا،دھماکے کےبعدحملہ آورکا ساتھی فرار ہو گیا،دھماکے کی زوردار آوازکچھ علاقوں میں سنی گئی۔
دھماکے کےبعدسکیورٹی فورسز نےعلاقےکوگھیرےمیں لےلیا،خیال رہےکہ سردار اختر مینگل ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری پر دھرنے دئیے ہوئے تھے۔
ترجمان بلوچستان حکومت کاکہنا ہےکہ دھماکہ کےنزدیک بلوچستان نیشنل پارٹی کا دھرنا جاری تھا۔کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،سرداراخترمینگل اوربی این پی کی تمام سیاسی قیادت محفوظ ہیں،حکومت بلوچستان گزشتہ رات سے بی این پی کی قیادت کیساتھ رابطے میں ہے۔
بلوچستان حکومت واقعےکی مکمل چھان بین کررہی ہے،انکوائری کےنتائج سے عوام کوجلد آگاہ کیا جائے گا۔ سردار اخترمینگل،بی این پی رہنماوں سےگزارش ہےکہ حکومت کےساتھ تعاون کریں اوربات چیت سے صورتحال کو بہتربنانےمیں مدد کریں۔