قلعہ عبداللہ میں لیویز فورس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اغواکار گروہ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق یہ گروہ سپرنٹنڈنٹ ڈی سی اور اس کے ساتھی کے اغوا میں ملوث تھا۔ گزشتہ دنوں ڈی سی قلعہ عبداللہ کے سپرنٹنڈنٹ کوئٹہ سے لاپتہ ہوگئے تھے، جس کے بعد تحقیقات کے دوران یہ گروہ بے نقاب ہوا۔
پولیس کے مطابق اغواکار گروہ ایک دوشیزہ کے ساتھ مل کر لوگوں کو اپنے جال میں پھنساتا تھا۔ اس کارروائی میں انٹیلیجنس اور حساس اداروں نے بھی تعاون فراہم کیا، جس کے نتیجے میں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔