عمران خان کی کتب فراہمی اور بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو کی درخواستیں منظور کرلی گئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کتب فراہمی اور بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،عدالت نے دونوں درخواستیں منظور کرلیں۔
عدالت نے حکام دیا کہ عید سے قبل ملزم کی بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو بھی کرائی جائے، ملزم کو کتابیں بھی فراہم کی جائیں۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں متفرق درخواستیں دائر کر رکھی تھی، درخواستوں کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ دونوں درخواستوں پر گزشتہ روز پراسیکیوٹر اور وکلاء صفائی کی جانب سے دلائل مکمل کیے گئے تھے۔