وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ صدر مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو پس منظر میں رکھنے کا کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا۔
سماء کے پروگرام ریڈلائن میں گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف کسی سمجھوتے کے تحت نہیں بلکہ طبیعت کی خرابی کی وجہ سے متحرک نہیں ہیں۔ نواز شریف کی صحت ٹھیک نہیں ہے تاہم انہوں نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی پارٹی قیادت کوہدایات دی ہیں۔
وزیردفاع کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ دوبارہ بلانے کی تجویز اچھی ہے۔ پی ٹی آئی کو شامل ہونے کےلیے ایک موقع دینا چاہیے۔ لیکن اس کے لیے بانی پی ٹی آئی کو کوئی رعایت ملنے کا امکان نہیں۔ قومی سلامتی کے معاملات پر مشروط باتیں نہیں ہونی چاہئیں۔