موٹروے ایم ٹو پر کلرکہار سالٹ رینج اور بلوچستان کے ضلع قلات میں مسافر بسیں حادثے کا شکار ہوگئی۔
مقامی حکام کے مطابق موٹروے ایم ٹو پر کلرکہار سالٹ رینج حادثے میں 5 مسافرجاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے، حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔
ریسکیو کے مطابق مسافر بس راولپنڈی سے چشتیاں جا رہی تھی۔ موٹروے پولیس کے مطابق بس میں گنجائش سے زائد مسافر سوار تھے۔ تمام مسافرعید کی چھٹیوں پرگھروں کو جارہے تھے۔
دوسری جانب قلات میں قومی شاہراہ پردو مسافر بسوں میں تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔ لیویز زرائع کے مطابق لاشوں اورزخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچایا گیا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی امداد کے بعد تمام زخمیوں کو کوئٹہ ریفرکردیا گیا۔