صوبائی دارالحکومت کے تمام نجی اسکولز میں کل چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔
ضلعی تعلیمی اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق شہر کے تمام نجی اسکولز کل 28 مارچ کو بند رہیں گے۔
دوسری جانب لاہور بورڈ کے مطابق نویں جماعت کا بورڈ امتحان کل معمول کے مطابق ہوگا۔
لاہور بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ 4 اپریل کو نویں جماعت کا امتحان ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوگا۔