چینی وزارت خارجہ نےصدر ٹرمپ کی جانب سےگاڑیوں پرعائد ٹیرف پر ردعمل دیتے ہوئے کہا امریکا نے گاڑیوں پرٹیرف عائد کرکےڈبلیو ٹی او کے قوانین کی خلاف ورزی کی۔
چینی وزارت خارجہ نے اپنےبیان میں کہاصدرڈونلڈ ٹرمپ نےٹیرف لگاکرتجارتی نظام کونقصان پہنچایا،
امریکا کے اقدامات سےاُن کےمسائل حل نہیں ہوں گے،کوئی بھی ملک اضافی محصولات عائد کرنے سے خوشحال نہیں ہوسکتا۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امپورٹڈ گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کیا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ ایلون مسک نے آٹو ٹیرف کے بارے میں مشورہ نہیں دیا، ہوسکتا ہے کہ میں چین پر ٹیکس میں تھوڑی کمی کردوں۔