وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ دعا ہے آئی ایم ایف کا موجودہ پروگرام آخری ہو، قرض لے کر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی۔
پرائم منسٹر ڈیجیٹل یوتھ ہب کے اجرا کی تقریب سے خطاب نوجوانوں کی جدید تربیت کیلئےکھربوں روپےنچھاورکریں گے، بچوں پرسرمایہ لگائیں گے تو پاکستان چند سال میں ترقی یافتہ ہوگا۔ اگر نوجوانوں کو ہم تربیت دیں تویہ عظیم سرمایہ بن سکتے ہیں۔ کوشش ہے نوجوانوں کی خدمت کرسکیں، نوجواںوں کو جتنے وسائل چاہیے ہیں دوں گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کھربوں روپے کے ٹیکس مقدمات عدالتوں میں ہیں۔ کئی اسٹے ختم کرائے، 3 ہفتے میں 34 ارب روپے خزانے میں آئے۔ گورنراسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آرکو کہا اوروہ پیسہ خزانےمیں آگیا۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بطور خادم پنجاب2011سے لیکر18تک4لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے، تمام لیپ ٹاپس صرف میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کئے گئے، آج کی دنیا جدید ٹیکنالوجی کی متقاضی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ قرض ہے مگر ہم نےاپنی محنت سےترقی کرنی ہے قرض سے نہیں، ہم نےمحنت سے اس ملک کی تقدیربدلنی ہے۔ دعاہے یہ آئی ایم ایف پروگرام آخری ہو، آئی ایم ایف پروگرام سے قومیں ترقی نہیں کرتی ،معیشت مستحکم کرتی ہیں۔
شہبازشریف نے کہا کہ 2021 میں روپیہ کی تنزلی سےبینکوں نےونڈفال کمایا، ایک سال میں پلان بنایاکہ کس طرح ہم نےبہتری کرنی ہے، پاکستان کواپنےپاوں پرکھڑا کرنے کیلئے جان لڑاؤں گا، آخری حدتک کوشش کروں گاقوم کومایوس نہیں کروں گا۔